Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی دکانوں پر فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

حملہ آور ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2023 10:54pm

انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Sindh Police

rescue 1122

firing in ghotki

killing in ghotki