Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے دو نوجوان کھلاڑیوں کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
شائع 09 جولائ 2023 09:09pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز میں نمائندگی کرنے والے 32 سالہ مڈل آرڈر بلے باز حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

حماد اعظم نے 11 ایک روزہ میچز کی 7 اننگز میں صرف 80 رنز بنائے، اور 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ 5 ٹی ٹوینٹی میچز کی 4 اننگز 34 رنز بنارکھے ہیں۔

دوسری جانب 15 مارچ 1993 کو گوجرہ میں پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل نے بھی صرف 30 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

احسان عادل نے صرف 3 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اور 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 وکٹیں ہی بٹور سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

pcb management committee

Ehsan Adil

Hammad Azam