Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی ایران میں تھانے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

حملے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
شائع 09 جولائ 2023 02:09pm

پاکستان نے ایران کے شہر زاہدان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ زاہدان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس جنرل جلیلیان نے کہا ہے کہ شہر زاہدان میں آج صبح 4 دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں پولیس کے 2 جوان بھی مارے گئے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تھانے میں عام شہریوں کی طرح آئے اور پھر اس کے بعد انہوں نے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ زاہدان شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

اس سے قبل صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاؤس کی سیاسی و سلامتی کے امور کے معاون علی رضا مرحمتی نے کہا تھا کہ آج صبح 7 بج کر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا

Iran

Pakistan Foreign Office

Zahidan

Police Station Attack