Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین میں روسی افواج کی گولہ باری، 8 افراد ہلاک، 13 زخمی

روسی گولہ باری سے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا، یوکرینی حکام
شائع 09 جولائ 2023 09:27am
فوٹو ــ روئٹرز/ فائل
فوٹو ــ روئٹرز/ فائل

یوکرین کے علاقے لیمان پر روسی افواج کی گولہ باری سے آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی گولہ باری سے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا لیکن اس کے باوجود لیمان سیکٹر میں روسی فوج کی پیش قدمی ناکام بنا دی گئی۔ روسی فوج نے ڈونیٹسک کے دس قصبوں پر بھی گولہ باری کی۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو 500 روز سے زائد ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک ہونے والی لڑائی میں 9 ہزار سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دوسری طرف امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کا اعلان بھی عالمی میڈیا کی زینب بنا ہوا ہے۔ امریکی اعلان پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے کلسٹر بموں کا استعمال روکنے پر زور دیا ہے جبکہ روس نے یوکرین کو امریکی کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کو امریکا کی کمزوری قرار دیا ہے۔

russia

USA

Ukraine

Russia Ukraine War