Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت کے حوالے سے پرامید ہیں، فرانسیسی سفیر

اب فرانسیسی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہہ سکتے ہیں، نیکولس گیلے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 10:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

فرانس کے سفیر نیکولس گیلے نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت کے حوالے سے پرامید ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ معاہدہ ہوگیا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے نیکولس گیلے نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے پرامید ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشکل صورتحال میں اس معاہدہ سے امید پیدا ہوئی، اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت میں اعتماد آئے گا۔

نیکولس گیلے نے مزید کہا کہ ہم معاشی تعلقات بڑھانے کے لیے مزید تعاون کریں گے، اب فرانسیسی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہہ سکتے ہیں، ہم مدد فراہم کرسکتے ہیں، معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد

rubaroo

IMF PAKISTAN

Shaukat Paracha

france ambassador

Nicolas Galey