Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخی ’’شندور پولو فیسٹول‘‘ کی رنگا رنگ تقریبات، ملکی و غیرملکی سیاحوں کی شرکت

فیسٹول میں اعلیٰ سول، ملٹری، عوام اور دیگر مہمان کی شرکت
شائع 08 جولائ 2023 06:28pm
فیسٹول میں بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمان شرکت کر رہے ہیں  —  اسکرین گریب/ ویڈیو
فیسٹول میں بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمان شرکت کر رہے ہیں — اسکرین گریب/ ویڈیو
فنکاروں نے وزیرستانی ڈانس اور ملی نغمے پیش کیا  — اسکرین گریب/ ویڈیو
فنکاروں نے وزیرستانی ڈانس اور ملی نغمے پیش کیا — اسکرین گریب/ ویڈیو
گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دُھنیں پیش کیں —  اسکرین گریب/ ویڈیو
گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دُھنیں پیش کیں — اسکرین گریب/ ویڈیو
بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں — اسکرین گریب/ ویڈیو
بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں — اسکرین گریب/ ویڈیو

گلگت بلتستان میں تین روزہ تاریخی ’’شندور پولو فیسٹول‘‘ میں جوش و خروش کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا، جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دُھنیں پیش کیں اور مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی ڈانس اور ملی نغمے پیش کیا۔

تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے بھی کرتب دکھائے، جبکہ شندور پولو فیسٹول کے دوسرے روز مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔ فیسٹول کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ فیسٹول 09 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

گلگت بلتستان

shandur polo festival