Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 بھائی ڈوب گئے

ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری
شائع 08 جولائ 2023 05:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ کے شہر حیدرآباد میں مہران پُل کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 بھائی ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدرآباد میں مہران پُل کے قریب پیش آیا جہاں دریائے سندھ میں 3 بھائی ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ 2 بھائی 14سالہ حسنین اور 15 سالہ حُنین سومرو کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی معیز، حسنین اور حنین دریا میں نہانے کے دوران ڈوبے۔

تینوں بھائی قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر سومرو گوٹھ کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی سیر و سیاحت کے لیے جانے والے 3 نوجوان ڈوب گئے تھے۔

sindh

Hyderabad

Indus River

mehran bridge