آنتوں میں 3 کلو کوکین چھپا کر اسمگل کرنے والے 3 افراد گرفتار
چیکنگ کے دوران اہلکاروں نے تین مشتبہ مسافروں کا ایکسرے کیا تو۔۔۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے 3 کلو گرام سے زیادہ وزنی کوکین آنتوں میں چھپا کر سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پکڑی گئی کوکین کو ائرپورٹ پہنچنے والے تین مسافروں نے آنتوں چھپایا ہوا تھا۔
کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ ائرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی معمول کی چیکنگ کے دوران اہلکاروں نے تین مشتبہ مسافروں کا ایکسرے اسکین لیا اور اس کے نتیجے میں ان کی آنتوں میں چھپائی گئی کوکین کا پتہ چلا۔
اتھارٹی نے بتایا کہ منشیات کا انتڑیوں کے اندر چھپا کر اسمگل کیا جانا اسمگلروں کے اہم طریقوں میں شامل ہیں، لیکن اتھارٹی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے تاکہ معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Saudia Arabia
Cocaine in guts
Cocaine Smuggling
Jeddah Airport
مقبول ترین
Comments are closed on this story.