Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کا ایک اہم مطلوب شر پسند گرفتار

شرپسند محمد ارسلان جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑمیں سرگرم رہا
شائع 08 جولائ 2023 10:04am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قانون نافذ کرنے والے ادارے سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے متحریک ہیں۔ نو مئی کا ایک اہم مطلوب شرپسند محمد ارسلان گرفتار کرلیا گیا۔

شرپسند محمد ارسلان جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا، شرپسند کے والدین نے بیٹے کی شرپسندی کی شدید مذمت کی ہے۔

شرپسند ارسلان کے والد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا، نوجوان کو سیاسی رہنماؤں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے تھا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، میں نصیحت کروں گا کہ نوجوان ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں جو ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS