Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ورلڈ کپ میں شریک ہو گا یا نہیں، وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی کی سربراہی وزیرخارجہ کریں گے, قومی سلامتی اداروں کےسربراہان اور سیکرٹری خارجہ بھی شامل
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 10:04am
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم کے کپتانوں کا گروپ فوٹو۔ آئی سی سی
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم کے کپتانوں کا گروپ فوٹو۔ آئی سی سی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے متعلق فیصلےکیلئے ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کریں گے۔

پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں، کمیٹی اس حوالے سے بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپرسفارشارت مرتب کرکے وزیراعظم کوبھجوائے گی جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں جبکہ اس کے دیگر ارکان میں وفاقی وزراء راناثناء اللہ، اعظم نذیرتارڑ، مریم اورنگزیب ، احسان مزاری،اسعدمحمود اورامین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ قمرزمان کاٸرہ اور طارق فاطمی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ قومی سلامتی اداروں کےسربراہان اور سیکرٹری خارجہ کو بھی اس ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت سےمتعلق سفارشارت مرتب کیے جانے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ اس بڑے ایونٹ میں کھیلا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ5 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔ بڑے ایونٹ میں پاک بھارت پہلا ٹاکرا 15 اکتوبر کواحمد آباد میں شیڈول ہے۔

india

پاکستان

icc cricket world cup