Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ورلڈکپ 2023 میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا
شائع 07 جولائ 2023 11:46pm

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیدر لینڈز کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا، سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

cricket

ICC

dubai

ODI World Cup

icc cricket world cup