Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما 3 بھائیوں سمیت جاں بحق

فائرنگ پلاٹ کے تنازعے پر جرگے کے دوران ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 11:34pm

پشاور میں پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور میں دیرکالونی کے علاقے میں واقع ایک پلاٹ کے تنازع پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم فریقین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد میں پیش آیا، اور چاروں سگے بھائی قتل ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی ناظم ہزار خوانی ملک وحید اور ان کے تین بھائی شکیل، رفعت اللہ اور نثار شامل ہیں۔

peshawar police

peshawar killing

Firing during Jirga