اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لے لیا۔
ملک میں نوٹیفائی قیمتوں کی بجائے خود ساختہ زائد قیمت پر ایل پی جی کی فروخت پر اوگرا نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، گھریلو سیلنڈر کتنے روپے کا ہوگیا؟
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی کے وقت قیمتیں نمایاں درج کرنے اور قیمتیں آوٹ لیٹس پر واضح درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں کے واضح اندراج سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں معائنہ بھی شروع کردیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی کی مقرر کردہ نرخوں پرفروخت یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
Comments are closed on this story.