Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمگلنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی: لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سے لدا ڈرون گرگیا

ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے جو زمیندار کی زمین پر گرا، پولیس
شائع 07 جولائ 2023 01:10pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور کے علاقے کاہنہ میں کروڑوں روپے مالیت منشیات سے بھرا ڈرون گرگیا ہے۔

منشیات فروشوں نے اسمگلنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی تو اپنالی تاہم 6 کلو منشیات لیکر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب جا گرا۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا، ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے جو کہ روزدار نامی زمیندار کی زمین پر گرا ہے۔

ڈرون کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سےآپریٹ ہوا اور کہاں جا رہا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

lahore

drone

Smuggling Drugs