Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’موسم تو اچھا ہوگیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی‘ فواد چوہدری کا عدالت میں مکالمہ

فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک مؤخر
شائع 07 جولائ 2023 10:38am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک مؤخر کردی گئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری اپنے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے، جج طاہر عباس سِپرا نے فواد کو دیکھ کر کہا کہ موسم اچھا ہوگیا ہے، جس پر فواد چوہدری بولے موسم تو اچھا ہوگیا ہے، لگے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کی جانب سے کیس کے دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ ہمیں تاحال کیس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔

اس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں،کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 265 سی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے جب کہ کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

ECP

اسلام آباد

Fawad Chaudhary