Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی نے اپنی تمام مہمات ملتوی کردیں

حادثے کے 10 بعد بھی اوشین گیٹ نے ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کی پیشکش کی تھی
شائع 07 جولائ 2023 08:57am
تصویر: اوشین گیٹ
تصویر: اوشین گیٹ

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کی مہم کے دوران حادثے کا شکارہونے ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپن اوشین گیٹ نے اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت تک معطل کردیں۔

امریکی کمپنی اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ اس نے اپنی تمام مہمات اور کمرشل آپریشنز معطل کردیے ہیں۔ دو ہفتے قبل آبدوز کے حادثے میں دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سمیت کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش ، برطانوی ایکسپلورر ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی ماہرآبدوز پال ہنری نارجیولیٹ جان سے گئے تھے۔

یہ آبدوز 18 جون کو 111 سال قبل ڈوب جانے والے تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے بحرِ اوقیانوس میں سفر کے دوران زیرآب لاپتا ہوگئی تھی ، تلاش کے بعد 22 جون کو امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا تھا کہ آبدوز دباؤ کے باعث پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں پانچوں مسافر چل بسے۔

گزشتہ ہفتے ماہرین نے زیر سمندر ٹائٹن کا ملبہ برآمد کیا تھا، ٹائٹن کے برآمد کیے جانے والے ٹکڑے نیو فاؤنڈ لینڈ میں سینٹ جان بندرگاہ پرہورائزن آرکٹک جہاز بذریعہ کرین سفید شیٹ میں لپیٹ کر اتارے گئے تھے۔ جس کے بعد 5 روزہ سرچ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

اس مہم پر جانے والوں سے فی کس ڈھائی لاکھ ڈالرز (ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپے ) وصول کیے جاتے تھے۔

اس سے قبل ٹائٹن میں تمام پانچ مسافروں کی ہلاکت کے تقریبا 10 دن بعد بھی اس آبدوز کی مالک کمپنی اوشن گیٹ حیرت انگیز طور پر اپنی ویب سائٹ پر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کی تشہیر کی تھی۔

ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہار کے مطابق زیر سمندر ایکسپلوریشن کمپنی آئندہ سال 12 جون سے 20 جون اور 21 جون سے 29 جون تک ٹائی ٹینک کے دو دوروں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر (ساڑھے سات کروڑ ڈالر ) فی کس ہے ہے۔اس لاگت میں ایک سبمرسیبل غوطہ خوری، نجی رہائش، تمام ضروری تربیت، مہم کا سامان اورآبدوز پر موجود تمام کھانے شامل ہیں۔

Titanic

Titan Sub

Titan Sub Wreckage