اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے
30 جون تک حکومت پاکستان کے انفلوز آنے سے اسٹیٹ بینک کے زخائر 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق 30 جون تک حکومت پاکستان کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہوگئے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 40 کروڑ 5 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
ڈالر
FOREIGN EXCHANGE RESERVES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.