Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

عامرسہیل، یونس خان، انضمام الحق اور محسن خان کو بھی ذمہ داریاں ملنےکا امکان
شائع 06 جولائ 2023 11:06pm

سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے محمد حفیظ نے ملاقات کی ہے اور ذکاء اشرف نے حفیظ کو پی سی بی میں ذمہ داری دینے کی پیشکش کی، جس پر سابق کپتان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایڈوائزر ٹو چئیرمین، چیف سلیکٹر یا ڈائریکٹر اکیڈمی بن سکتے ہیں۔ جب کہ عامرسہیل، یونس خان، انضمام الحق اور محسن خان کو بھی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے۔

PCB

muhammad hafiz

Pakistan Cricket Board Management Committee