Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کو انصاف ملا ہے، وزیراعظم

نوازشریف کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر ظلم اور زیادتی کی گئی ، شہبازشریف
شائع 06 جولائ 2023 05:04pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر ظلم اور زیادتی کی گئی، اللہ کا شکر ہے کہ انہیں انصاف ملا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت پر وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کومبارک دیتا ہوں،کہ اللہ تعالی نے جھوٹ پر مبنی ایک اور مقدمے میں انہیں سرخرو کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر ظلم اور زیادتی کی گئی، عدالت نے تسلیم کیا ہے قائد ن لیگ حکومت کی اجازت سےبیرون ملک گئے، اور ملک میں ہوتے تو تفتیش کاحصہ بنتے، اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کو انصاف ملا ہے۔

واضح رہے کہ آج لاہورکی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif