Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین الاقوامی محاز پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی

ڈیموں کی غیر قانونی تعمیر پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی
شائع 06 جولائ 2023 02:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی محاز پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) کے انٹرنیشنل فورم نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل نے نمائندگی کی۔

پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم سے شکایت کی تھی۔ جبکہ بھارت نے بین الاقوامی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔

1960میں پاکستان اور بھارت کےدرمیان پانی کی تقسیم کامعاہدہ ہواتھا

india

پاکستان

kishanganga Dam

ratle dam

ICJ