Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

چئیرمین پی ٹی آئی کے بیانات پر وزیر دفاع کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی پٹیشن کا حصہ ہے
شائع 06 جولائ 2023 02:11pm
فوٹو ــ فائل عون چوہدری
فوٹو ــ فائل عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سرگرمیاں خلاف قانون ہیں، تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پرحملے کئے۔

عون چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ریاست اور اداروں کیخلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے بیانات پر وزیر دفاع کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی پٹیشن کا حصہ بنائی گئی ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS