Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی، انتہائی اہم شر پسند حسان شاکر گرفتار

شرپسند کے والد اور اہلیہ نے نو مئی واقعات کی مذمت کردی
شائع 06 جولائ 2023 09:20am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سانحہ 9 مئی کے ایک اور انتہائی اہم شرپسند حسان شاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

شرپسند کے والد اور اہلیہ نے نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد جو کچھ بھی شرپسند عناصر نے کیا ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔

حسان شاکر کے والد کا کہنا ہے کہ شر انگیز واقعات سے خاندان دلی دکھی ہے ، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، افواجِ پاکستان ہمارے محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسا دشمن بھی نہیں کرتا جو شرپسندوں نے 9 مئی کو کر دکھایا، ہم سب کو یہی نصحیت کرینگے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS