قومی اسمبلی کے 2 سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کا بل منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی اسمبلی کے 2 سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ بل سے قبل کوئی بھی لیڈر پاکستان کے مختلف حلقوں سے 9 سے 10 نشتوں سے حصہ لیتے تھے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔
اجلاس کے کمیٹی ارکان کے مطابق الیکشن کمیشن کے تخمینہ کے مطابق ایک حلقے پر 11 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، پاکستان کی معیشت پہلے سے خراب ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ایک بندہ صرف ایک سیٹ رکھ سکتا ہے، باقی خالی شدہ حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے سے قومی خزانے کی ضیاع ہے۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب میں مزید صوبے بننے کے بل کو مؤخر کردیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اس بل کو منظوری کے لیے 2 تہائی اکثریت پارلیمنٹ میں چاہیئے، گزشتہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے بل پیش کیا، اب پاکستان میں عام انتخابات سر پر آگئے ہیں، جب منتخب حکومت آئے گی تو اس حکومت کا کام ہے اس بل کو پاس کرے یا نہ کرے۔
Comments are closed on this story.