Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے جسٹس (ر) روح الامین کو بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات کردیا

صدر نے تعیناتی سروس ٹریبونل ایکٹ 1973 کے سیکشن 3 (4) کے تحت کی
شائع 05 جولائ 2023 07:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان کی بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کی تعیناتی 3 سال کی ناقابل توسیع مدت کے لیے کی ہے۔

صدر عارف علوی نے تعیناتی سروس ٹریبونل ایکٹ 1973 کے سیکشن 3 (4) کے تحت کی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان پشاور ہائیکورٹ کے سابقہ جج ہیں۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Justice Retired Ruh Ul Amin Khan

Chairman Federal Service Tribunal