Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑی بہن نے سگی چھوٹی بہن کو مار ڈالا، ماں باپ واقعہ چھپاتے رہے

بڑی بہن کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 11:50am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

گھریلو تنازع پر بڑی بہن نے سگی چھوٹی بہن کو قتل کردیا، اہل خانہ واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے، بڑی بہن کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے۔

وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو رنجش پر بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھریاں مار کر اپنی چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔

متاثرہ خاتون 20 سالہ صالحہ کو انتہائی زخمی حالت میں سول اسپتال وزیرآباد لایا گیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

اہل خانہ واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے تاہم پولیس چوکی اسپتال کے ملازمین نے معاملہ مشکوک جان کر تفتیش کی، تو معاملہ سامنے آیا کہ 26 سالہ بڑی بہن اسوہ نے گھریلو تنازع پراپنی چھوٹی بہن 20سالہ صالحہ کو چھریاں کے وار کیے۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے صحافیوں کو موقف دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو بڑی بہن نے چھریاں مار کر قتل کیا ہے قاتلہ بڑی بہن کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Murder

Wazirabad

Crime