Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئیڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا احتجاج

سوئیڈش ناظم الامور کو پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا
شائع 05 جولائ 2023 05:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سوئیڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

پاکستان میں تعینات سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے سویڈش ناظم الامور سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ

قائمقام سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے سوئیڈش ناظم الامور کو طلب کیا۔ سوئیڈش ناظم الامور کو سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے جرمتی کے واقعات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا سوئیڈن کے اسپیکر کو خط، قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار افسوس

انہیں بتایا گیا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے فروغ اور اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہیں، آزادی اظہار راے کی آڑ میں ایسے توہین آمیز واقعات قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سویڈن: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ عیدالاضحی کے پہلے دن سویڈن میں اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے ایک عراقی نژاد 37 سالہ سالوان مومیکا بدبخت نے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔

قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک ترکی، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق، ایران، سینیگال اور مراکش سمیت دیگر غیرمسلم ممالک کے سربراہ نے بھی اس کی شدید الفاط میں مذمت کی۔

اسلام آباد

Pakistan Foreign Office

Sweden

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN