Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس: عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے

کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہوگی
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 12:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا، لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہ ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کر رکھا تھا۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، خواجہ حارث ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہرعلی خان اور فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

عمران خان طلبی پر عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔

سیشن جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے10 جولائی کوکیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلے گی، آپ دلائل دیں۔

معاون وکیل نے 10 جولائی کی تاریخ کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بولے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹے انجوائے کیا ہے، سات ماہ میں ایک بار بھی عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تاہم، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کوجمعہ کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جانبدار ہیں، توشہ خان کیس نہ سنیں، عمران کا اعتراض

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع، ایک کیس میں ضمانت منظور

وکیل قتل کیس: سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کی جانب سے جاری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ شہید جمیل کاکڑ پولیس سٹیشن کوئٹہ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی استدعا کی، عدالت کو بتایا گیا پٹشنر کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری کا خدشہ ہے، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 جولائی تک چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظورکی جاتی ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

tosha khana case

islamabad local court