Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھانی نے بلاول کی یاد میں کی جانیوالی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

کرکٹرنے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے تصویر شیئر کی تھی
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 08:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں موسلا دھاربارش سے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرشاہنواز دھانی کو وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی یاد ستانے لگی۔

دھانی ان دنوں تربیتی کیمپ کے لیے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود دھانی نے گراؤنڈ میں موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے ٹوئٹر اپنی تصویر شیئرکی جس میں وہاں کھڑا بارش کا پانی بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے چُلبلے پن کے لیے مشہور دھانی ایسا بلاسبب نہیں کررہے۔ بلکہ یہاں وہ اپنے فالوورز کو بلاول کا ماضی میں دیے جانے والے ایک بیان کا حوالہ دے رہے ہیں۔

مٹرگشت کرتے دھانی نے کیپشن میں لکھا، ’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پریہ ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد دھانی نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔

دھانی کے فالوور نے تصویر کے ساتھ لکھے جانے والے جملے سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

lahore

Rain

Bilawal Bhutto Zardari

shahnawaz dhani