Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وائٹ ہاؤس سے ملنے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا، تحقیقات جاری

امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے
شائع 05 جولائ 2023 02:10pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی صدر جوبائیڈن کی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس سے ان کی غیر موجودگی کےدوران برآمد ہونے والا سفید پاؤڈر کوکین نکلا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ اتوار کو وائٹ ہاؤس سے ملنے والاسفید پاؤڈر کوکین تھی۔

یہ کوکین سیکرٹ سروس ایجنٹس کو یسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات پونے نو بجے ملی ، اس جگہ تک عام افراد کی رسائی بھی ہوتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز اہلکار بھی یہ پاؤڈر چیک کرنے پہنچے تھے۔ ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس سے یہ انکشاف سامنے آیا یہ کہ درحقیقت کوکین تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ پاؤڈر ملا اس وقت امریکی صدروائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

صدرجو بائیڈٖن کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سفید پاؤڈرمزید جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہےکہ ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا وہ حصہ ہے جو امریکی صدرکی رہائشگاہ اور ایگزیکٹو مینشن سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ اوول آفس، کیبنٹ روم، پریس روم اور صدارتی عمل کے ارکان کے دفاتر بھی یہیں ہیں۔

Joe Biden

US President

white house

cocaine