Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو 205 نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی

بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی، سربراہ پی آئی اے
شائع 05 جولائ 2023 12:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیتے ہوئے مزید 45 نشتوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا.

عدالت نے بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی بھرتیوں سے پی آئی اے پر ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی آئی اے بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی.

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں پا رہا ہے، مزید بھرتیوں کس لیے کرنی ہے؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی آے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں، نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا۔

پی آئی اے کے سی ای او نے بتایا کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے، قومی ائیر لائن کا گذشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب ہے، مزید انٹرنیشنل نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ بھرتیوں کس بنیاد پر ہوں گی، بھرتیوں مستقل بنیادوں پر ہوگی یا کنٹریکٹ پر؟

سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

PIA

Supreme Court of Pakistan

PIA jobs