Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے عوام کے پاس دو لوگوں کا آپشن ہے، مریم اورنگزیب

' صرف نوازشریف ہی ملک کوبحرانوں سےنکال سکتےہیں'
شائع 05 جولائ 2023 12:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے نے ریڈیو پاکستان جلایا، پاکستان کے عوام کے پاس دو لوگوں کا آپشن ہے، ایک شخص جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، دوسرے نے ترقی دی، ایک شخص نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، دوسرے شخص نے مہنگائی کم کی اور ملک کوترقی دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بیروزگاری بڑھائی، معیشت تباہ کی، معیشت تباہ کرنے والے آج آئی ایم ایف پروگرام پر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذاتی ایجنڈے کیلئے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، صرف نوازشریف ہی ملک کوبحرانوں سےنکال سکتےہیں۔ نوازشریف نےبیٹی کےساتھ ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نےآئی ایم ایف کےمعطل پروگرام کوبحال کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کا فیصلہ اقامہ میں تبدیل کیا گیا، نواز شریف کو نااہل کرنے کیلئےجوڈیشری کو استعمال کیا گیا، انہیں ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر سازش کی گئی۔

Nawaz Sharif

Marriyum Aurangzeb