پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد کن ممالک میں رہائش پذیر ہے
پاکستانی تارکین وطن دنیا کی سب سے بڑی تارکین وطن آبادی میں سے ایک ہیں جن کی تعداد تقریباً 9 ملین ہے۔
وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی مغربی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے، پاکستانی آبادی ملک بھر میں اپنی سب سے زیادہ رائج نسلی اقلیتوں میں سے ایک کے طور پر منتشر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا پاکستانی تارکین وطن کا ایک اور بڑا مرکز ہے، پاکستانی تارکین وطن کا سراغ اٹھارویں صدی میں لگایا جا سکتا ہے، پاکستانیوں کی آبادی بنیادی طور پر نیو یارک میٹروپولیٹن علاقے میں واقع ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا بھی پاکستانیوں کا ایک بڑا مرکز ہے، اس کے شہروں بشمول لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور ٹیکنالوجی کے مرکز سلیکون ویلی میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
برطانیہ کے ساتھ ممالک کے باہمی نوآبادیاتی تعلقات کی وجہ سے کینیڈا میں بھی ایک بڑی پاکستانی آبادی رہتی ہے، اس ملک میں کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی ابتدائی طور پر صرف برٹش کولمبیا میں مقیم تھی لیکن اب پورے ملک نیں پھیل چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت خلیجی ممالک دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن کی نمائندگی کرتے ہیں، سعودی عرب، کویت اور بحرین جیسے ممالک میں پاکستانی آبادی کی ایک بڑی تعداد ہے۔
پاکستانی تارکین وطن کا شمار دنیا کی سب سے بڑی تارکین وطن میں ہوتا ہے، ان کی اکثریت مشرق وسطیٰ، خاص طور پر عرب خلیجی ریاستوں میں مقیم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، اس کے بعد برطانیہ 15 ملین کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 14 لاکھ اور امریکا میں تقریباً 5 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔
اس کے علاوہ عمان میں 2 لاکھ 39 ہزار، کینیڈا میں 2 لاکھ 16 ہزار، قطر میں ایک لاکھ 25 ہزار، ملائیشیا 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کا گھر ہے۔
اس کے ساتھ ہی اٹلی ایک لاکھ 14 ہزار، کویت 1 لاکھ 14 ہزار، بحرین میں 1 لاکھ 10 ہزار اور فرانس میں تقریباً 1 لاکھ چار ہزار پاکستانی رہتے ہیں۔
Comments are closed on this story.