Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینیٹ کا سوئیڈن کے اسپیکر کو خط، قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار افسوس

مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کی کوئی گنجائش نہیں، صادق سنجرانی
شائع 04 جولائ 2023 08:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوئیڈن پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط لکھ کر قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے خط میں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ جدید دور میں مقدس شخصیات، صحیفوں اور مذہبی جزبات کی بے حرمتی کے لیے کوئی گنجائش نہیں، اسلام ایک جامع ضابطہ اخلاق ہے جو رواداری، امن، خوشحالی، انسانیت اور محبت کی گہری اقدار کو سمیٹتا ہے، قرآن پاک ہماری مقدس کتاب، ایک لازوال رہنما اور تشدد کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: قائم مقام صدر پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

صادق سنجرانی کا خط کے متن میں کہنا تھا کہ قرآن امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے جبکہ اسلام ہمیں سختی سے دوسرے مزاہب، پیغمبروں یا مقدس کتابوں کی توہین سے روکتا ہے۔

خط میں چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کی توہین مسلمانوں کو بے پناہ تکلیف پہنچاتی ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین سے پہنچنے والی تکلیف کو حقیقت سمجھ کر اس کا اعتراف کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سویڈن: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اسلام کے حقیقی مفہوم اور پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے،ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کیلئے گہری عقیدت اور محبت رکھتے ہیں،قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی اور ماضی کے دیگر واقعات علم کی کمی اور غلط فہمیوں کی جڑ ہے،اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جانا ہم سب پر فرض ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ

صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر فرض ہے کہ دوسروں کو افہام و تفہیم، رواداری اور بین المذہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تعلیم دیں، سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت قابل تعریف ہے، سویڈن حکومت اسلام کے بارے کے میں غلط فہمیوں کو دور کرے۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم نے سوئیڈن کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا

چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا کہ علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے مختلف عقائد، مذاہب، برادریوں کے مابین رواداری، احترام اور ہمدردی ضروری ہے،اسلام بارے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سویڈن خود آسکتا ہوں،ہم باہمی تعاون سے پرامن اور روادار دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اسلام آباد

sadiq sinjrani

chairman senate

Sweden

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN