Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: کے پی کے سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار

عبدالکریم کو صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مردان پولیس
شائع 04 جولائ 2023 05:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر عبدالکریم خان کو اینٹی کرپشن عملے نے مردان میں احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان مردان میں انسداد دہشت گردی کے عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے۔

عدالت سے واپس جاتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائمز مردان ریجن کے مطابق عبدالکریم خان پر صوابی میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ صوابی میں درج مقدمے میں ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

arrest

mehmood khan

Mardan

Advisor to former Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Abdul Karim Khan