Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدار اثاثہ جات کیس میں آج بھی نیب کے روبرو پیش نہ ہوسکے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کے 30 سوالوں پر مشتمل سوالنامے کا جواب پیش کردیا
شائع 04 جولائ 2023 04:55pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج بھی نیب کے روبرو پیش نہ ہوسکے، نیب کے 30 سوالوں پر مشتمل سوالنامے کا جواب پیش کردیا گیا۔

نیب لاہور نے عثمان بزدار کو آج صبح 11 بجے طلب کیا تھا مگر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے نیب کے 30 سوالوں پر مشتمل سوالنامے کا جواب پیش کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے نمائندے کے ذریعے تحریری طور آج پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نیب آفس پیش نہیں ہوسکتے ، تاہم وہ نیب کی تحقیقات سے فرار نہیں ہونا چاہتے، نیب تحریری معذرت قبول کرے۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج 13ویں بار طلب کیا تھا۔

NAB

Usman Buzdar

lahore

ex cm punjab