چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ سے نیب جے آئی ٹی کی 3 گھنٹے تفتیش
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اہلیہ بشری بی بی سمیت نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں دونوں سے الگ الگ سوالات کئے گئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین توشہ خانہ کیس اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں سوالات کئے، اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اور زمین کی حصولی سے متعلق سوالات کئے گئے۔
نیب کی ٹیم نے دونوں سے چائے پانی کا بھی پوچھا، دوران تفتیش کیس سے متعلق دستاویزات بھی نیب کے سامنے رکھے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے پاس کتنے توشہ خانہ تحائف رکھے اورکتنے فروخت کئے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سوالات کا یہ سلسلہ تین گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد دونوں کو گھر جانے اجازت دے دی گئی۔
Comments are closed on this story.