Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرفراز نواز نے نجم سیٹھی کے خلاف کیس واپس کیوں لیا

سرفراز نواز کے نجم سیٹھی کے خلاف کیس واپس لینے کی دستاویزات آج نیوز کو موصول ہوگئی
شائع 04 جولائ 2023 02:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلاف پینشن کی بحالی و واجبات کی ادائیگی کا کیس واپس لے لیا۔ سرفراز نواز کے نجم سیٹھی کے خلاف کیس واپس لینے کی دستاویزات آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

سرفراز نواز نے 2017 میں نجم سیٹھی پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے، نجم سیٹھی نے سرفراز نواز کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔ جس کے بعد نجم سیٹھی کے خلاف سرفراز نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوابی کیس دائر کیا تھا۔

یاد رہے کہ سرفراز نواز لندن میں دونوں ٹانگوں کے آپریشن کے بعد کسمپرسی سے دوچار ہیں، خراب معاشی حالات کی بنا پر سرفراز نواز نے جوابی کیس واپس لیا، سرفراز نواز کے وکلاء نے یکم اپریل دوہزار 23 کو کیس واپس لیا۔

نجم سیٹھی نے کیس واپس لینے کے 2 ماہ 20 دن تک کوئی پیشرفت نہ کی تاہم پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ختم ہونے کے آخری روز انھوں نے پینشن بحالی کے احکامات جاری کردیے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق بقایا جات کی ادائیگی کے بجائے آئندہ سے پنشن بحال کی گئی۔

PCB

Najam Sethi

Former cricketer Sarfraz Nawaz