Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین پر گری خاتون کی جان بچانا جرم بن گیا، ٹک ٹاکرعائشہ کے کیس میں گرفتار ملزم کا بیان

عدالت نے ملزم جبران کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب
شائع 04 جولائ 2023 02:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جناح اسپتال کراچی میں ٹک ٹاکرعائشہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس میں ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ زمین پر گری خاتون کی جان بچانے کی کوشش میرا جرم بن گیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم جبران کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، واقعے کا مقدمہ تھانا ڈیفنس میں درج ہے۔

ملزم جبران نے عدالت کو بتایا کہ زمین پر گری ہوئی خاتون کی جان بچانا میرا جرم بن گیا۔ عدالت نے ملزم جبران کی بات سننے کے بعد اسے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں مبینہ ڈانس پارٹی کے دوران لڑکی کی موت ہوگئی تھی، جسے ایک لڑکا اور لڑکی نے جناح اسپتال پہنچایا اور موت کی تصدیق کے بعد لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، ایمرجنسی اور پارکنگ کی فوٹیج میں لڑکا اور لڑکی کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی، جو شیخوپورہ سے تعلق رکھتی تھی، اور شادی کے بعد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مقیم تھی۔

Karachi Police

Rape Case

Tiktoker Ayesha Death