Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکار کا بیٹا شادی شدہ پڑوسن کو اغوا کرکے لاڑکانہ لے گیا

پولیس درخواست گزار سے رقم مانگ رہی ہے، وکیل آئی جی کو ایک ہفتے میں خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 02:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائی کورٹ میں پڑوسی کے ہاتھوں شادی شدہ خاتون کے اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو ایک ہفتے میں خاتون کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو 10 مئی کو پڑوسی عامر نے اغوا کیا، مقدمہ درج ہونے پر عامر کے والد نے دو دن میں خاتون کو پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

وکیل درخواست گزار لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اغوا کار کے والد سے رابطے کے بعد خاتون کو بازیاب نہیں کررہی، پولیس بازیابی کیلئے میرے موکل سے پانچ لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔

وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس کہتی ہے لڑکی لاڑکانہ میں ہے، لانے کیلئے خرچہ ہوگا، ملزم عامر کا والد پولیس اہلکار ہے اس لئے پولیس کارروائی نہیں کررہی۔

درخواست گزار وکیل کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں خاتون کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کریں۔

IG Sindh

kidnapped

Sindh High Court