Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی حمایت کے ساتھ جنین میں اسرائیلی حملے، شہادتوں پر او آئی سی کی مذمت

اسرائیلی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، او آئی سی
شائع 04 جولائ 2023 09:13am
جنین پر اسرائیل کے فضائی حملے (تصویر بزریعہ روئٹرز)
جنین پر اسرائیل کے فضائی حملے (تصویر بزریعہ روئٹرز)

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی سفاکیت جاری ہے، جنین کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ اور افواج کی جانب سے کئی گھر دھماکے سے اڑا دیئے گئے۔

کیمپ سے سیکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

تاہم، اسرائیلی وزیراعظم نے مقاصد حاصل کرنے تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دہشتگرد گروپوں سے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حملوں کو نہتے فلسطینی عوام کے لیے ایک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔

انہوں نے عالمی برداری سے فلسطینی عوام کو تحفظ دینے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی علاقے جنین شہر میں جاری اسرائیلی جارحیت کی پُرزور مذمت کی ہے۔

جنین شہر میں مہاجرین کے کیمپوں، طبی مراکز اور گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔

او آئی سی کے مطابق اسرائیل اپنے جرائم اور قبضے میں توسیع کر رہا ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نوٹس لے کر اسرائیل کو جارحیت سے روکے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

Israel

OIC

Jenin camp

Israeli Airstrike