زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق 23 جون 2023ء تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہیں، اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 جون 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ہزار 69.9 ملین ڈالر ہوگئے۔ اس کی بنیادی وجہ حکومتی کمرشل قرض کی 30 کروڑ امریکی ڈالر کی وصولی ہے۔
Comments are closed on this story.