Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابوالحسنات محمد ذوالقرنین انسداد دہشت گردی عدالت کے جج تعینات

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
شائع 03 جولائ 2023 07:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ابوالحسنات محمد ذوالقرنین انسداد دہشت گردی عدالت کے جج تعینات کردیے گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کا جج تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو 2025 تک اڑھائی سال کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کا جج لگایا گیا ہے۔

نئے جج کو 1923 کے آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ATC

اسلام آباد

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

Abul Hasnat Muhammad Zulqarnain