اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی پرتشدد احتجاج پر درج مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے پولیس کو 13 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت نمبر 2 کے جج نے اسد قیصر اور سابق ایم این اے انور تاج کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنمائوں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر اور انور تاج کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت 30،30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔
عدالت نے پولیس کو اسد قیصر اورانور تاج کی گرفتاری سے روکتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔
جج نے کہا کہ آئندہ سماعت دوسرے بینچ کو منتقل کر رہے ہیں یہ بینچ دستیاب نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.