Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

تینوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی
شائع 03 جولائ 2023 04:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈا، اسلام پورہ اور نواب ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاری اڈا سے 50 سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی، ٹاؤن ہال چوک پر فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص کی ملی۔

اس کے علاوہ نواب ٹاؤن کے علاقے سے سڑک کنارے سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جبکہ تینوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

lahore

punjab

Dead Bodies