Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جانبدار ہیں، توشہ خان کیس نہ سنیں، عمران کا اعتراض

ٹرائل کیخلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست
شائع 03 جولائ 2023 03:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹرگوہر کی وساطت سے دائرکی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق غیرجانبداری کے تقاضے پورے کرنے کیلئے توشہ خانہ ٹرائل سے متعلقہ درخواستیں ںہ سنیں ۔

عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینچ نہ صرف غیرجانبدارہونا چاہیے بلکہ غیرجانبداری نظربھی آئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیریان کیس کا فیصلہ دو ججز نے جاری کیا۔ چیف جسٹس نے بغیرکسی وضاحت کے پریس ریلیزکےذریعے روک دیا۔

عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پورا سیاسی کیرئیر ان مقدمات کی وجہ سے رسک پر ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹرائل سے متعلقہ 5مئی کےآرڈرکیخلاف درخواستیں زیرالتوا ہیں۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی اپیلیں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

عمران خان کی درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

tosha khana case

justice aamir Farooq