Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا، اسٹاک ایکسینج میں اضافے پر وزیراعظم کی مبارکباد

ڈالر 270 اور 272 پر آگیا ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 03:25pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسیج میں غیر معمولی اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ درست پالیسیوں کے باعث معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوئے، نواز شریف نے تعمیر و ترقی کا سفر جہاں چھوڑا وہیں سے پھر آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دوبارہ ترقی ک راستے پر گامزن ہو چکا ہے، شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، لہٰذا قوم کو مبارک ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفریوں ہی جاری رہے۔

عید کے فوراً بعد کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 5.47 فیصد اضافے کے باعث اپر لاک لگ گیا تھا، جو ایک گھنٹے بعد دوبارہ بحال ہوا۔

اسٹاک ایکسینج میں غیر معمولی اضافے کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

pakistan stock exchange

dollar vs rupee