Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
شائع 03 جولائ 2023 10:17am
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ضلع وسطیٰ میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اےغیرقانونی تعمیرات روکنےمیں کیوں ناکام ہے؟ کیوں نہ اس کا ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ٹھہرایا جائے؟

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جب کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

karachi

Sindh High Court

District Central

illegal construction