Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ منتقل ہونے والوں کو 70 لاکھ روپے ملنے کی حقیقت کیا ہے؟

80 ہزار یورو لینے سے پہلے آپ کو بھاری مالیت کا قدیم گھر خریدنا پڑے گا
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2023 07:19pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ آئرلینڈ منتقل ہونے والوں کو مقامی حکومت کی جانب سے 70 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، تاہم اس حوالے سے حقیقت جان کر آپ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہوجائیں گے۔

دراصل حقیقت یہ ہے کہ آئرلینڈ میں چند آئی لینڈ (جزائر) ہیں، جہاں پہنچنے کے لئے سڑک کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، جزیرے پر قدیم زمانے کے کھنڈر مکانات اور ان کی باقیات موجود ہیں، جنہیں سب سے پہلے آپ کو خریدنا پڑے گا، اور ان مکانات کی قیمت (فی گھر) تقریباً ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مقامی حکومت کی جانب سے ان گھروں کو خریدنے والوں کو گھر کی تزئین و آرائش کی مد میں 80 ہزار یورو ملیں گے، جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس قیمت میں ان گھروں کی تزئین و آرائش ممکن ہی نہیں، اور اگر یہ مکان خرید کر اسے رہنے کے قابل بنا بھی لیا جائے تو جزیرے سے شہر کی جانب آنے کا کوئی رستہ ہی نہیں، تو معمولات زندگی کیسے چل سکتے ہیں۔

ireland

The Island of Ireland

Immigration