Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں پاکستانی سفیر تبدیل کرنے پر غور

وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے مجوزہ ناموں کی سمری منگوالی
شائع 02 جولائ 2023 01:14pm
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ (فائل فوٹو)
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ (فائل فوٹو)

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کرنے پر غور شروع ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی مضبوط امیدوار ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے مجوزہ ناموں کی سمری منگوالی ہے۔

امیدواروں میں خلیل ہاشمی اورعرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی کے نام شامل ہیں۔

خلیل ہاشمی کو پہلے ہی روس کیلئے سفیر مقرر کیا جا چکا ہے، انہیں امریکا میں سفیر مقرر کئے جانے پر روس میں نیا سفیر بھیجا جائے گا۔

سفیر خالد خان جمالی ماسکو میں نئے سفیر کے امیدوار ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان نبیل منیر، روس سے شفقت علی خان کا نام بھی امیواروں میں شامل ہے۔

Pakistani Ambassador in Washington

Khalil Hashmi

Khalid Khan Jamali

Nabeel Munir

Shafqat Ali Khan