20 لاکھ میں خریدا گیا تعلیمی ویزا جعلی نکلا، نوجوان آف لوڈ
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر ہنگری جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
مسافر شاہد علی تعلیم کی غرض سے ہنگری جا رہا تھا، تاہم اس کے پاسپورٹ پر ہنگری کا جعلی تعلیمی ویزا اسٹیکر لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافر کے بہنوئی نے 20 لاکھ روپے کے عوض ویزا حاصل کیا تھا۔
مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا.
دوسری جانب اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں مطلوب تھے۔
ترجمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔
گرفتار ملزمان میں مزمل خان، رانا محمد الیاس اور مقصود علی شامل ہیں۔
ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان گزشتہ 5 سالوں سے مطلوب تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.